Results 1 to 3 of 3

Thread: ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    candel ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

    ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار
    494331 44283362 - ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

    ایمسٹرڈیم: (ویب ڈیسک) ہالینڈ سے ایک Ø+یران Ú©Ù† خبر آئی ہے جہاں Ù¹ÛŒ یو ڈیلفٹ یونیورسٹی Ú©Û’ انجینئرز Ù†Û’ دنیا کا سب سے چھوٹا ڈرون تیار کر لیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکمل خودمختار ڈرون کا وزن 72 گرام، چوڑائی 10 سینٹی میٹر ہے اور دو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا خودمختار ڈرون ہے۔

    ماہرین کے مطابق ڈرون کو فضائی ریس کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اتنے چھوٹے پیمانے پر ڈرون بنانے کے لیے ابتدائی نوعیت کی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب اس کی پرواز کے راستے کے لیے بھی کئی اختراعات پر غور کیا گیا ہے۔


    اس ڈرون کو 2 ملین ڈالر کے مصنوعی ذہانت روبوٹک ریسنگ مقابلے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ روبوٹ دوڑ کی شرط ہے کہ وہ مکمل طور پر خود مختار ہوں اور کسی آپریٹر کی بجائے سافٹ ویئر کی مدد سے پرواز کرے۔ اے آئی ریسنگ مقابلے کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر اور انسانی آپریٹر کو ہرانے والے خودمختار روبوٹ کیلیے اڑھائی لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

    یونیورسٹی ٹیم Ú©Û’ سربراہ گائیڈو ÚˆÛŒ کرون کہتے ہیں خودمختار ڈرون کا تØ+قیقی میدان سنجیدہ فن بن چکا ہے۔ ریسنگ ڈرون Ú©Û’ لیے جدید ترین پروسیسرز اور معیاری کیمرے درکار ہوتے ہیں جن Ú©ÛŒ تنصیب سے ڈرون بھاری ہوجاتا ہے۔ اب ڈرون میں ایک کیمرہ اور ایک پروسیسر نصب ہے لیکن پرواز میں رہنمائی Ú©Û’ لیے خاص طرØ+ Ú©Û’ الگورتھم اور سافٹ ویئر تیار کئے گئے ہیں۔ یعنی پروسیسر اور کیمرے کا کام الگورتھم سے لیا گیا ہے۔

    2gvsho3 - ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

    2gvsho3 - ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

  3. #3
    Join Date
    Mar 2018
    Location
    Pakistan
    Posts
    2,428
    Mentioned
    9072 Post(s)
    Tagged
    3539 Thread(s)
    Rep Power
    9

    Default Re: ہالینڈ: دنیا کا سب سے چھوٹا اور مکمل خود مختار ڈرون تیار

    Quote Originally Posted by intelligent086 View Post
    @intelligent086
    Thanks 4 informative and useful sharing

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •